بولونیا

بلونیا کی بنیاد ایسٹروکسن قبائل نے تقریبا 534 قبل مسیح میں فیلسینا کے نام سے رکھی جہاں کے پہلے آبادکاروں میں ولانوین کسان اور گلہ بان تھے۔ جوتھی صدی قبل مسیح میں اسے بوعی قبائل نے فتح کیا جنسے رومی کالونی کے قدیم نام بونونیا کی بنیاد پڑی۔ رومی دور میں شہر کی آبادی بارہ ہزار سے تیس ہزار کے لگ بھگ رہی، اور اسکا شمار سلطنت کے اہم ترین شہروں میں ہوتا تھا اور اسکو کو رومی دور کے پانچ امیر ترین شہروں میں شامل کیا جاتا تھا۔ تاہم کلادیوس (Tiberius Claudius Caesar Augustus Germanicus ) ۔ (10 قبل مسیح تا 54ء) کے دور میں آگ نے شہر کو خاکستر کر دیا جسکی تعمیر نو بعد کے آنے والے فرماروا نیرو (Nero) نے پانچیویں صدی عیسوی میں کی۔